پاکستانتازہ ترین

میں‌ دوستی سب سے چاہتا ہوں‌ غلامی کسی سے نہیں‌ چاہتا، عمران خان

عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کراچی میں پاور شو کررہی ہے جس سے عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید ، اسد عمر ودیگر خطاب کریں گے۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان کے بعد سے ہی کراچی میں شہریوں کا جوش و خروش عروج پر ہے گزشتہ رات سحری سے ہی لوگوں کی آمد شروع ہوگئی تھی اور اب پی ٹی آئی سپورٹرز کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ عمران خان کراچی پہنچ چکے ہیں۔

جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام پاکستان اور پی ٹی آئی کے پرچموں کے ساتھ پہنچے ہیں اور جلسے میں ابھی پارٹی ترانے چلائے جارہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کراچی منی پاکستان ہے، شکر گزار ہوں کراچی نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا خیال رکھا۔

انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے نام پر مسلط ایم کیوایم کو بھی اپنے ساتھ شامل نہیں کرینگے۔

’ایم کیو ایم نے غداری کیوں کی؟‘ خرم شیر زمان نے وجہ بتادی

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے جلسے میں نعرے لگوائے کہ آصف زرداری کو جو یار ہے وہ غدار ہے۔

خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم کی غداری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے قید دہشت گردوں کو رہا کروانا چاہتی تھی اور مرکز 90 واپس کھلوانے کا مطالبہ کررہی تھی۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے نہیں جھکتا، وہ آج اسی چیز کی قیمت ادا کررہا ہے، عالمی طاقتیں چاہتی تھیں عمران خان ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں۔

عمران اسماعیل نے بتایا کہ عمران خان وزارت یا کرسی بچانے کے لیے نہیں پاکستان کے لیے جنگ لڑرہا ہے، عمران خان نے  کہا تھا میں اپنی قوم کو خوددار بنانا چاہتا ہوں، ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ن لیگ حکومت کے خاتمے کی لمبی تاریخ دے دی میں کہتا ہوں یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button