تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

دولہا کے شادی کی تقریب سے غائب ہونے پر دلہن نے سسر سے شادی کر لی

دولہا شادی کی تقریب سے غائب ہوا تو دلہن نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ہونے والے سسر سے شادی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا جہاں جیکو تامو نامی گاؤں میں اے ایس نامی لڑکی کی شادی کی تقریب تھی تاہم عین شادی والے دن دولہا غائب ہوگیا۔ باراتی بارات لے کر پہنچ گئے لیکن ان میں دولہا نہیں تھی جب کافی دیر انتظار کے بعد بھی دولہا نہیں آیا تو دولہا کے باپ نے اپنی ہونے والی بہو کو شادی کی پیش کش کر دی۔

تقریب میں یہ ٹوئسٹ آتا دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے لیکن اس سے بھی زیادہ حیران تب ہوئے جب لڑکی نے اپنی عمر سے کئی گنا بڑے شخص سے شادی کے لیے رضامندی بھی ظاہر کر دی جس کے بعد ان دونوں کا نکاح کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فرار ہونے والے دولہا کی زبردستی کی شادی نہیں تھی بلکہ ان دونوں کے درمیان کئی ماہ تک بات چیت بھی ہوتی رہی تھی تاہم عین موقع پر دولہا اپنے قریبی دوستوں کو صرف اتنا بتا کر کہ شادی منسوخ ہوچکی ہے وہاں سے چلا گیا۔

دلہن کے بھائی وستو احمد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فرار ہونے والے لڑکے کے والد سے ان کی بہن نے شادی کر لی ہے جب کہ بیٹے کی جگہ خود کو شادی کے لیے پیش کرنے والے والد نے کہا کہ اس تقریب پر لاکھوں روپے خرچ ہو چکے تھے اور فضا میں بے یقینی تھی اور اسی وجہ سے انہوں ںے آگے بڑھ کر شادی کا فیصلہ کیا۔

یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا کے ذریعے پورے انڈونیشیا میں پھیل گئی جس پر مقامی صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض افراد نے دلہن سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button