فن اور فنکار

کیا قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا؟

بھارتی انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنما اور راجیہ سبھاکے سابق رکن سبرامنیم سوامی نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قطرنے اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں جن 8بھارتی افراد ( نیول افسران ) کو سزائے موت سنائی تھی انہیں رہا کرانے میں بھارتی اداکار شاہ رخ نے کردارادا کیا ہے۔

سوامی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کا مشیر قطر کا یہ فیصلہ واپس کرانے میں ناکام ہوچکے تھے۔

ٹوئٹر پر مودی کے ایک پیغام کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی کو چاہیے کہ جب وہ قطر جائین تو اپنے ہمراہ شاہ رخ خان کو لے جائیں کیونکہ وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کا مشیر تو اس کام میں ناکام ہوچکے تھے۔

مودی کی درخواست پر شاہ رخ خان نے مداخلت کی اور ہماری بحریہ کے افسران کو قطری شیخوں سے رہا کرانے کے لیے سیٹلمنٹ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button