تازہ ترینسیاسیات

تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے ، ترمیم کرنی چاہیے ، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے ، اس قانون میں ترمیم کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات بے حد ضروری ہیں۔ چیف جسٹس کے از خود نوٹس اختیار اور مقدمات مقرر کرنے سے متعلق بھی اصلاحات ضروری ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین یا قانون میں ترمیم کسی ایک شخص کے لیے نہیں ہونی چاہیے، بینچ کی تشکیل سمیت تمام معاملات میں ترامیم ہونی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button