سپورٹس

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریر ایک صفر سے جیت لی

ویب ڈیسک: پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر لی، جبکہ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں 5 وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین باولر بن گئے. انہوں نے یہ اعزاز 16 سال 311 دن کی عمر میں حاصل کیا.
آج جب کھیل شروع ہوا تو نسیم شاہ نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر پریرا کی وکٹ حاصل کی، دوسرے اوور میں یاسر شاہ نے امبل دینیا کو آؤٹ کیا جبکہ تیسرے اوور میں نسیم نے کمارا کو آؤٹ کرکے پاکستان کو فتح دلو ادی۔
اس طرح پانچویں اور آخری دن کے کھیل میں پاکستان نے بغیر کوئی رن دیئے 3 سری لنکن وکٹ حاصل کر کے میچ جیت لیا اور سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔
ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 475 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پوری مہمان ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے 263 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔
کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5 کھلاڑی آوٹ کئے جبکہ یاسر شاہ نے 2، عباس، شاہین اور حارث نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی.

Leave a Reply

Back to top button