تازہ ترینخبریںدنیا سے

پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا۔

انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک طالبان خواتین کے حقوق نہیں دیتے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک طالبان افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندوں کو جانے کی اجازت نہیں دیتے اور افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے کے و عدے کی پاسداری نہیں کرتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان میں کردار رہا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button