خبریں

پاکستان کا کریڈٹ آؤٹ لُک منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے: امریکا

ویب ڈیسک: امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی ہے، جس کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے۔
ایلس ویلز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت خزانہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا، جرأت مندانہ معاشی اصلاحات سے پاکستان پیداوار اور برآمدات بڑھا سکتا ہے جبکہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان سرمایہ کاری کو بھی راغب کرسکتا ہے۔
یاد رہے گزشتہ دنوں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا تھا۔
ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی ہے اور مستقبل میں بھی مزید بہتر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے10 ماہ قبل پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button