خبریںٹیکنالوجیپاکستان سے

پاکستان کا 15 ہزار فٹ کی بلندی سے نشانہ بنانے والا ڈرون

پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی سے مسلح ڈرون، براق تیارکیا ہے جو 15 ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل 10 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔
میزائل سے لیس براق ڈرون پندرہ ہزار فٹ کی بلندی سے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا براق سیلیکس گلیلیو ٹیکنالوجی کا حامل ڈرون ہے۔
مسلح افواج کے زیر استعمال شہپر ڈورن بھی مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے جو سرحدوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت آٹھ سے زائد ادارے ڈرون ٹیکنا لوجی پر کام کر رہے ہیں جن میں پرائیویٹ سیکٹر بھی شامل ہے۔
ڈرون ٹیکنالوجی کے تمام منصوبے سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے زیر انتظام کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو سرویلنس ڈرون برآمد بھی کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button