تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

سڑک اور سمندر میں چلنے والی حیرت انگیز موٹر سائیکل

کراچی کے ایک شہری نے ایسی حیرت انگیز موٹر سائیکل تیار کی ہے جو سڑکوں کے علاوہ سمندر میں بھی چل سکتی ہے، یہ کارنامہ سندھ پولیس کے سابق اہلکار علی محمد میمن نے انجام دیا ہے۔

مچھلی کے شکار کے شوقین علی محمد میمن اس موٹر سائیکل سے اپنا شوق بھی پورا کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ بائیک ریسکیو کے کام بھی آسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کو بنانے کا خیال مجھے گزشتہ سال بارش کے موقع پر آیا کیونکہ بارش کے دوران میں انڈر پاس کے پاس کھڑا تھا اور اس میں پانی بھرا ہوا تھا جس سے گزرنا ناممکن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موٹر سائیکل کو میں نے خود ڈیزائن کیا ہے اور اس کا انجن بھی واٹر پروف ہے، اس کے دونوں جانب کیپسول لگائے گئے ہیں جو اسے پانی میں ڈوبنے نہیں دیتے یہ سمندر میں دو میل تک سفر کرسکتی ہے۔

سندھ پولیس کے سابق اہلکار علی محمد میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس کامیابی کے بعد میرا ارادہ ہے کہ اب میں اسے ہوا میں بھی اڑاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button