HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سپورٹس » پاکستان کرکٹ کپ کے فائنل میں خیبرپختونخوا کی بلوچستان کو شکست
????????????????????????????????????

پاکستان کرکٹ کپ کے فائنل میں خیبرپختونخوا کی بلوچستان کو شکست

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

پاکستان کرکٹ کپ خیبرپختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9رنز سے جیت لیا۔ راولپنڈی میں پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔ خیبرپختونخوا نے 7وکٹوں پر 307رنز بنائے، بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنا سکی۔ سہیل خان کو آخری سپیل میں عمدہ بولنگ کرانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے کپتان سلمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنر سلمان بٹ کو 2رنز پر حارث رﺅف نے آوٹ کردیا۔ ساتھی اوپنر عابد علی نے محمد سعد کے ساتھ مل کر 136رنز کی عمدہ شراکت کی۔ عابد علی نے سنچری سکور کرتے ہوئے 3چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 132رنز بنائے، سعدعلی نصف سنچری سکور کرکے 51رنز پرآﺅٹ ہوئے۔ عادل امین ایک، خوشدل شاہ2، زوہیب خان 27رنز بناسکے، عدنان اکمل کوحارث رﺅف نے 14رنز پر بولڈ کردیا۔ وہاب ریاض 22رنز بنا کرناٹ آﺅٹ رہے جبکہ سہیل خان نے صرف 20گیندوں پر چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 45رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کھیلی۔ خیبرپختونخوا نے مقررہ 50اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر307رنز بنائے۔ علی عمران نے 3اور حارث رﺅف نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، عمرخان اور عماد بٹ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم نے محتاط انداز اپنایا، ذیشان اشرف کے 16رنز بنا کر آﺅٹ ہونے کے بعد کپتان اسد شفیق نے اویس ضیاءکا ساتھ دیا۔ اسدشفیق 48رنز بناکر زوہیب خان کی گیند پر سٹمپ آﺅٹ ہوگئے۔ عمراکمل نے 2چھکے لگا کر 23رنز کی اننگز کھیلی۔ علی امین نے 27رنز بنائے۔ بسم اللہ خان 20رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے تو سہیل خان نے عماد بٹ کو 11 اور حارث رﺅف کو8رنز پر آﺅٹ کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا اور ہدف مشکل بنا دیا۔عمر خان اور محمد عرفان ایک، ایک رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔

ٹورنامنٹ میں پنجاب ، سندھ اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ فیڈرل ایریا کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے ساتھ احمدشہزاد، شعیب مقصود اور بلال آصف شامل تھے ، فیڈرل ایریا کی ٹیم 4میچوں میں کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ سندھ اور پنجاب کی ٹیموں کو ابتدائی 2،2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیمیں دوسرے دونوں میچوںمیں کامیاب رہیں۔ راولپنڈی میں 7اپریل کو طوفانی ہواﺅں اور موسم کی خرابی کے باعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں کا میچ نامکمل رہا جس کے باعث دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ حاصل ہوا اور یہی پوائنٹ دونوں کو فائنل میں پہنچانے میں واضح فرق ثابت ہوا۔ سندھ کی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری وہاب ریاض کے پاس تھی جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، عمر امین، آصف علی، حماد اعظم شامل تھے۔ اسی طرح پنجاب ٹیم کی قیادت کامران اکمل کر رہے تھے۔ان کے ساتھی کھلاڑیوں میں خرم منظور،افتخار احمد، سعد علی، حسین طلعت اور سہیل تنویر شامل تھے۔

جواب دیجئے