تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے: وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے ہمیں مکمل کہانی نہیں بتائی جا رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے پر سوئنگ کے سلطان، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ یہاں ایونٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی موجود ہے۔

کوئی وضاحت دے سکتا ہے دورہ منسوخ کرنے کی کس نے کال کی تھی؟ شاہد آفریدی

سوئنگ کے سلطان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

Leave a Reply

Back to top button