Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
خبریںپاکستان سے

پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ پر قوم اور کشمیریوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج کشمیر میں اُتریں، اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کو فیصلے کا حق دیا جائے، لیکن کشمیریوں کے ساتھ دھوکا کیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہتھیار اٹھانے کی بات کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کر رہے ہیں، ہم نے کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت اور مدد کرنی ہے، مودی کسی بھی واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے، مودی عالمی سطح پر کسی بھی واقعے کی بنیاد پر پروپیگنڈا کرے گا۔
عمران خان نے کہا کشمیر میں کنٹرولڈ انتخابات کے باوجود بی جے پی کو بری طرح شکست ہوئی، کشمیریوں کے سفیر کے ساتھ ان کا ترجمان اور وکیل بھی بنوں گا۔
وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو حق دیا گیا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ یا بھارت کے ساتھ جائیں، لیکن بھارت نے کشمیریوں کو حق استعمال نہیں کرنے دیا، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو دھوکا دیا گیا، بھارت نے اپنی افواج وادی میں اتار کر قتل عام کیا۔
عمران خان نے کہا مودی نے 5 اگست کو غیرقانونی اقدام اٹھایا جس پر دنیا خاموش ہے، مودی نے الیکشن کے نام پر کشمیریوں کو دھوکا دیا، مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کرائے گئے لیکن اس کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا، مودی کشمیر میں ریفرنڈم کرا دے پتا چل جائے گا بھارت کہاں کھڑا ہے، میرا پیغام ہے پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا ساتھ دے گا۔
عمران خان بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج کشمیریوں کے خلاف رکھی ہوئی ہے، مودی حکومت چاہتی ہے کسی بھی واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائیں، پلواما واقعے کے بعد بھی کشمیریوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!