تازہ ترینصحت

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں پہلی روبوٹک سرجری

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کراچی میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی گئی۔

ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق روبوٹک سرجری جراحی کی جدید ترین فارم ہے، جس سے 34 سالہ مریض کے پتے کا آپریشن کیا گیا۔

جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا تھا۔

ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق جدید ترین روبوٹک سرجری پیٹ کے آپریشن کے لیے کافی آسان اور کم تکلیف دہ عمل ہے۔ جس سے مریض جلد صحتیاب ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button