Uncategorized

پاکستان کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کے لئے اس کو ایک فوجی امر کے حوالے کیا گیا۔ مسلم لیگ نون اسپین

بارسلونا—— 12 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طو ر پر یاد کیا جائے گا اس بات کا اظہار مسلم لیگ نون اسپین کے راہنماوں نے 12 اکتوبر 1999جنرل پرویز مشرف مارشل لاء کے خلاف یوم سیا ہ کے طور پر مناتے ہو ئے کیا۔ یوم سیاہ کے حوالے سے تقریب مسلم لیگ نون اسپین کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔جس میں مسلم لیگ نون اسپین کے عہدران نذیر احمد گوندل،مزمل حسین باجوہ حاجی راجہ اسد، چوہدری نثار،شہزادہ عثمان کے علاوہ پارٹی ممبران اور پارٹی ورکرز نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔
تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوت قران پاک سے ہوا جسکی سعادت مسلم لیگ نون اسپین کے سینئر نائب صدر مزمل حسین باجوہ نے حاصل کی، اس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ اور کلامَِ باہو سے دلوں کو منور کیا گیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک اظہر نے سر انجام دئے۔
تقریب میں مسلم لیگ یوتھ ونگ اسپین کے صدر شہزادہ عثمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 12اکتوبر کا دن پاکستان کا ایک سیا ہ باب ہے ، جب ایک امر نے جمہوریت پہ شب خون مارا، انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں عر یانی ، دہشت گردی اور قتل و غارت میں اضافہ ہوا اور اس فوجی امر نے سب سے زیادہ درندگی لال مسجد میں دکھائی جہاں سینکڑوں طلبات کو بے دردی سے مارا گیا اور ان کی لاشیوں کا آج تک پتہ نہیں چلا ، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان کی اعلیٰ عدالیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس درندہ صفت انسان کا سخت سے سخت سزا دی جائے۔
حاجی اسد کوارڈینئٹر مسلم لیگ نون اسپین نے اپنی تقریر میں کہا کہ اقوامِ عالم نہیں چائتے کہ پاکستان ترقی کرئے اس لئے ہر دور میں کوئی نہ کوئی فوجی جنرل کو بیرونی ایجنڈئے کے تخت آئین پاکستان کو پامال کر ہم پر مسلط کر دیا جاتا ہے ، انھوں نے کہا کہ انشااللہ وہ قت دور نہیں جب میاں برادران کو کاوشوں سے لوڈ شیڈینگ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میاں برادران سچے اور محب وطن قومی لیڈر ہیں ۔
مسلم لیگ نون اسپین کی شان ۔ بہترین و ہر دلعزیز مقرر و شاعر مزمل حسین باجوہ سینئر نائب مسلم لیگ نون اسپین جب خطاب کے لئے آئے تو حاضرین نے بھر پور تالیاں بجا کر انکا استقبال کیا۔انھوں نے ا پنے خطاب میں کہا کہ 12 اکتوبر کا دن ہماری تارریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے جب ایک دو تہائی اکثریت سے منتحب حکومت اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کئے بغیر ایک امر نے جمہوریت اور آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیر دی، ایسے دن قوموں کی زندگی میں عبرت کا سبب بنتے ہیں، انھوں نے کہا کہ 1999مین پاکستان ایشیاََ ٹائیگر بنے جا رہا تھا کہ بیرونی اور ااندرونی شازش کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کے لئے اس کو ایک فوجی امر کے حوالے کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد لااللہ الہ پر ہے اور انشااللہ تا قیامت اسکی حفاظت بھی اللہ تعالیٰ کی ذاتِ اکبر کرئے گی۔
انھوں نے انقلاب اور آزادی مارچ کو بھی آڑئے ہاتھوں لیا انھوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر قادری کو چاہیے کہ اگلے الیکشن تک انتظار کرئیں اور آئینی طر یقے سے منتحب ہو کے ایوان میں آئیں انھوں نے عمران خان کے نیا پاکستان نعرہ پر ایک نطم بھی پڑھی جس کا عنوان تھا ۔
جانے جانے دو جانے دو کپتان نہیں چاہیے ہم کو تمھارا پاکستان
نذیر احمد گوندل صدر مسلم لیگ نون اسپین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سے تقریباََ15 برس قبل جب ملک ترقی کی راہ پہ گامزن تھا ، ایٹمی دھماکے اور موٹر وئے جیسے عظیم و شان اقدام اٹھائے جا چکے تھے ۔، اقوام عالم میں پاکستان ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر دیکھا جاسکتا تھا ، لیکن ایک ہی ہولناک قدم نے پاکستان کو تاریکی کے اندھیروں میں ڈال دیا اور وہ قدم پرویر مشرف کا مارشل لاء تھا، انھوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بھی پاکستان پر فوجی امر مسلط رہے ہیں لیکن سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پرویز مشرف کے دور میں ہوا۔
انھوں نے کہا کہ ہم فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں افواج پاکستان ہماری سر حدوں کے راکھوالی ہے ہماری جان ہیں لیکن اگر کوئی جرنیل اٹھ کر جمہوریت پر شب خون مار ڈالے تو وہ ہم کو منطور نہیں ہے، انھوں نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنیایا انھوں نے کہا کہ ہم ماڈل ٹاون کے سانحہ کی پر زور مزمت کرتے ہیں لیکن عمران خان کو سانحہ ملتان کا بھی جواب دینا ہو گا۔
انھوں حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا آپ لوگ ہی پاڑٹی کا اصل اثاثہ اور دیارِ غیر میں مسلم لیگ نون کی پہچان ہیں۔
انھوں نے میڈیا کے نمائندگان ڈیلی دوست کے ڈپٹی ایڈئیٹر جواد چیمہ، ہم وطن کے ڈپٹی ایڈئیٹر ارشد نذیر ساحل اور دی جذبہ گجرات کے ریزیڈنٹ رپوٹر اور بارسلونا کے سنئیر صحافی جمیل اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Back to top button