تازہ تریندنیا

اسرائیل کا غزہ میں سرنگوں کے خلاف "زلزلہ انگیز بموں” کا استعمال، حماس کی راکٹ باری

غزہ کی پٹی میں منگل کے روز بھی اسرائیل کی طرف سے خونریز بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے پُرتشدد حملے ہوئے جس کے نتیجے میں مزید درجنوں اموات کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین پیش رفت میں اسرائیلی "چینل 12” نے اطلاع دی ہے کہ فوج نے غزہ میں سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے "زلزلہ انگیز بموں” کا استعمال کیا، جب کہ "العربیہ” اور "الحدث” کے نمائندوں نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے خلاف حماس نے غزہ کے اطراف میں راکٹوں سے حملے کیے۔ ان حملوں میں اشدود اور بئر سبع کو نشانہ بنایا گیا جہاں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کر رہی ہے تاہم اس نے ابھی تک باضابطہ طور پر غزہ پر زمینی حملہ نہیں کیا ہے۔

غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حمد نے لبنانی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ "غزہ کی پٹی میں ہمارے 35,000 جنگجو موجود ہیں اور ہم طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ اگر ہم اسرائیل کی فوج سے لڑنا چاہتے ہیں جو امریکا اور یورپ کی حمایت کر رہی ہے تو ہمیں انتہائی تیار رہنا چاہیے اور ہم تیار ہیں۔ دوسری طرف القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے منگل کی صبح جنین میں ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 400 اہداف پر حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے ان ٹھکانوں کو ’فوجی مراکز‘ قرار دیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں مزید کہا کہ انھوں نے حماس کے متعدد رہ نماؤں کو ہلاک کیا ہے۔ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے الشاطی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

جب کہ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں گذشتہ رات اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 140 افراد شہید ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے فلسطینی میڈیا نے صبح سویرے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے جبالیہ اور القرارہ پر دوبارہ اسرائیلی بمباری کی اطلاع دی۔

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے نزدیک واقع ایک گیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

مسلسل چھاپوں کے نتیجے میں غزہ سیکٹر کے شمال سے جنوب تک ایک نئی خونی رات دیکھی۔

ذرائع ابلاغ نے شمالی غزہ کی پٹی پر سرحد کے قریب اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے گولہ باری کی اطلاع دی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 45 سے زائد شدید زخمی ہوئے جنہیں ناصر ہسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے خان یونس، غزہ کے مشرق اور مغرب میں گیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا۔

رفح کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 30 سے زائد افراد مارے گئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ رفح گورنری میں بہت سے آباد شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button