تازہ ترینسپیشل رپورٹ

ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کو کیوں سپورٹ کیا؟ سٹوڈنٹس پر مقدمہ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کی کامیابی پر جشن منانے اور غیر کشمیری طالب علموں کو ہراساں کرنے کے الزام میں انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے گاندربل ضلع میں ویٹرنری کالج کے ہوسٹل میں سات طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار طالب علموں پر انسداد دہشت گردی کے نئے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ان پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 505 کے تحت بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ دفعہ فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے اور مخالف فرقوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ہے۔

گاندربل ضلع کی پولیس نے یہ کارروائی کالج میں زیر تعلیم انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی شکایت پر کی ہے۔ طالب علم کی شکایت پر گاندربل پولیس نے جو ایف آر درج کی اُس کے مطابق وہ فائنل میچ دیکھ رہے تھے اور انڈیا کی حمایت کر رہے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ’میچ ختم ہوتے ہی طالب علموں نے مجھے بُرا بھلا کہنا شروع کیا، مجھے خاموش رہنے کو کہا اور اور بات یہاں رُکی نہیں بلکہ اُنھوں نے مجھے گولی مارنے کی دھمکی تک دی۔ جہاں یہ سب مجھے ڈراتے دھمکاتے رہے وہیں انھوں نے ’جیوے جیوے پاکستان‘ کے نعرے بھی لگائے جس سے غیر کشمیری طالب علم بہت ڈر گئے۔‘

طالب علم نے اپنی شکایت میں لکھا کہ ’وہ ڈر کے مارے کئی گھنٹوں تک اپنے کمرے میں بند رہے اور باہر نہیں نکلے لیکن چند گھنٹوں کے بعد میں ہمت کر کے پولیس کے ساتھ رابطہ کیا اورگرفتاری عمل میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button