تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

نوابشاہ میں 11 بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے شادی کرلی

سندھ کے شہر نوابشاہ میں گیارہ بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے پسند کی شادی کرلی۔

نوابشاہ کے علاقہ جھول میں 43سال کی رانی بھیل اور 45 سال کے چیتن نے عدالت میں شادی کی ہے۔

رانی نے بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا ،چیتن نے اسے پناہ دی۔

چیتن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے رانی سے عدالت میں شادی کی ہے اسے اغوا نہیں کیا، اب ہمیں اس کے بھائی اور سسرال والے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

رانی بھیل کا کہنا تھا کہ میرے سابقہ شوہر اور بیٹوں نے مل کر مجھ پر ظلم کیا مجھے گھر سے نکال دیا اور ماں باپ کے گھر چھوڑ آئے، ماں باپ نے بھی گھر سے نکال دیا اور کہا جہاں جانا ہے چلی جاؤ جس کے بعد میں نے چیتن سے شادی کرلی ہے۔

شادی شدہ جوڑے نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button