خبریںپاکستان سے

پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت آخرکار درست سمت میں چل پڑی ہے اور ہماری متعدد اصلاحات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں.
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ 4 برس میں پہلی مرتبہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019 میں خسارے سے نکلا ہے اور اس کے حجم میں اضافہ ہوا ہے جو ستمبر 2019 کے منفی 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 9 اکتوبر 2019 میں مثبت 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا اور اکتوبر 2018 کے منفی ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ستمبر 2019 میں منفی 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کےدوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5 فیصد کمی آئی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اکتوبر 2019 میں اشیا و خدمات کی برآمدات کا حجم میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا اور اکتوبر 2018 کے مقابلے میں 9.6 فیصد زیادہ رہا۔
انہوں نے مزید کہ میں اس پر اپنے برآمدکندگان کو مبارک دیتا ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Back to top button