سپورٹس

پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول تجویز

لاہور: بنگلہ دیش نے پاکستان سے دوطرفہ سیریز کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے اور شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم دورے میں تین ایک روزہ میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم دورے کا باقاعدہ آغاز ایک روزہ سیریز سے کرے گی جس کا پہلا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ بالترتیب 19 اور 22 اپریل کو ہو گا۔

دونوں ٹیمیں اس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی جو 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ایشین ٹیموں میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 28 اپریل سے ہو گا جس کے بعد چھ مئی کو سیریز اور دورے کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ شیڈول بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور جس پر غوروخوض کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اس کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔

Leave a Reply

Back to top button