Uncategorized

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پھر کمی

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پھر کمی واقع ہونے لگی اور اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 مئی تک ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 73 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 89 لاکھ ڈالر جب کہ بینکوں کے ذخائر میں 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کمی کے بعد مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ جب کہ دیگر بینکوں میں 5 ارب 53 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button