خبریں

پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں: امریکا

ویب ڈیسک: امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاک امریکا عسکری تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں.
نائب امریکی وزیر خارجہ نے ایک پاکستانی نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے مل کر افغانستان کے سیاسی حل کی کوشش کی، امید ہے پاکستان یہ تعاون جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، امید ہے پاکستان افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا۔
دہشت گردی جیسے خطرات سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے، صدر ٹرمپ کشمیر پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، ٹرمپ کشمیر پر ثالثی بھی کرنا چاہتے ہیں۔
ایلس ویلز نے طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واشنگٹن آمد پر صدر ٹرمپ پُرجوش تھے، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے پر بات ہوئی، وزیراعظم کی اقتصادی اصلاحات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت سے گرفتار کشمیریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا ہے، پاکستان اور بھارت کو اعتماد سازی کی فضا بحال کرنا ہوگی۔
کرتار پور راہداری پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کرتارپور جیسے اقدامات کشیدگی میں کمی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button