سیاسیات

ہمارے دفاتر پر حملے ہوں گے تو الیکشن کیسے ہوں گے؟ پیپلز پارٹی

رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ دفاتر پر حملے ہوں گے تو پرامن الیکشن کیسے ہوں گے، تحقیقات کی جائیں کہ پیپلزپارٹی کےدفترپرکس کی ہدایت پر حملہ کیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کل رات ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آفس پر حملہ کیا گیا، حملےکی ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے، پولیس اور رینجرز کو دے دی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ پیپلزپارٹی کے دفتر پر کس کی ہدایت پر حملہ کیا گیا؟ حملہ کرنے والوں کے سرپرستوں کو بھی بے نقاب کیا جائے، یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو ہمارے لیے بہت مشکل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہی ہے، دفاتر پر حملے ہوں گے تو پُرامن الیکشن کیسے ہوں گے؟ تحقیقات کی جائیں کہ پیپلزپارٹی کےدفترپرکس کی ہدایت پر حملہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button