تازہ ترینخبریںصحت

پاکستان: 322 کورونا مریض رپورٹ، مزید 4 اموات

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 لاکھ 85 ہزار 125 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 14 کروڑ 54 لاکھ 53 ہزار 360 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 6 کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 390 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 322 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 197 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 67 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 898 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 728 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 54 ہزار 301 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 811 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 30 لاکھ 48 ہزار 609کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 لاکھ 85 ہزار 125 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 14 کروڑ 54 لاکھ 53 ہزار 360 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 6 کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 390 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 80 ہزار 77 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 658 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 438 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 62 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 121 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 919 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 392 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 964 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 654 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 617 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 363 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button