فن اور فنکار

پرنس چارمنگ، ماہرہ خان نے میدان مارلیا

کراچی :اداکارہ ماہرہ خان کی فلم بنا کر میدان مار لیا. انہوں نے 11 منٹ اور 25 سیکنڈ کی شارٹ فلم ” پرنس چارمنگ کے نام سے یوٹیوب پر ریلیز کی .جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھکر پسندیدگی کی سند عطا کردی. 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یوٹیوب پر اس فلم کو ڈھائی لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
فلم کی کہانی شوہر اور بیوی کے درمیان رشتے کے گرد گھومتی ہے. فلم میں شادی کے بعد شوہر کی توجہ نہ ملنے پر خواتین میں ہونے والے ڈپریشن جیسے اہم مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح خواتین اپنے شوہر کی توجہ نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی مسائل سے دوچار ہوجاتی ہیں
۔ فلم میں ماہرہ خان نے زاہد احمد کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے شوہر کی توجہ پانے کی منتظر رہتی ہے جب کہ زاہد احمد ایک ایسے شوہر کے کردار میں نظر آرہے ہیں جسے اپنے کام کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

Leave a Reply

Back to top button