فن اور فنکار

’پرچی‘ کا نیا گانا تین کرداروں کی رومانوی کہانی

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’پرچی‘ کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا، جس میں ایک لو ٹرائنگل کو پیش کیا گیا ہے۔

اس فلم میں حریم فاروق نے ایمان نامی لڑک کا کردار ادا کیا، جبکہ ان کے ساتھی عثمان خالد بنے ہیں جو فلم میں بلال نام کے نوجوان کا کردار ادا کریں گے۔

گانے میں دکھایا گیا کہ جہاں بلال ایمان کے ساتھ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں، وہیں ایمان ایک اور کردار بیش (علی رحمٰن) کے ساتھ ہونے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔

’امیجن‘ نامی اس گانے کی گلوکاری میکا سنگھ اور کیکا گھوشال نے کی جس کی کوریوگرافی عثمان خالد بٹ نے کی ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’پرچی‘ کا ٹریلر بھی کچھ عرصہ قبل ہی ریلیز کیا گیا۔

تین منٹ کے ٹریلر میں حریم فاروق کے کردار کو زیادہ نمایاں کیا گیا جس کے بعد علی رحمٰن خان چھائے ہوئے نظر آئے۔

حریم فاروق گینگسٹر کے روپ میں ہیں جو اپنے دوست کی مشکلات سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتی ہیں، تاہم علی رحمٰن کا کردار اس تعلق میں نشیب و فراز کا سامنا کررہا ہوتا ہے۔

’پرچی‘ میں احمد علی اکبر، شفقت خان، شفقت چیمہ، سلمان شوکت اور طلال جیلانی بھی موجود ہیں۔

اس فلم کی ہدایات ہٹ فلم جانان کے ڈائریکٹر اظفر جعفری نے دی ہیں اور یہ پانچ جنوری 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Back to top button