Uncategorized

سوئنگ پر کام کیا جس سے اچھی گیند بازی ہوئی. مین آف دی میچ شاہین آفریدی کی گفتگو

ہ بھارت ایک مشکل ٹیم تھی ،اسی طرح دوسری ٹیمیں بھی مشکل ہو نگی لیکن ہم اپنا جیت کا مومینٹم آگے لے کر چلیں گے اور فائنل میں جانے کی بھر پور کوشش کریں گے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی پر باولر شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ انہوں نے چار اوورز میں 31سکور دے کر تین اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ بھارت ایک مشکل ٹیم تھی ،اسی طرح دوسری ٹیمیں بھی مشکل ہو نگی لیکن ہم اپنا جیت کا مومینٹم آگے لے کر چلیں گے اور فائنل میں جانے کی بھر پور کوشش کریں گے
انہوں نے کہا آج کی پرفارمنس امی ابو کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے ،میں نے اپنا سو فیصد ،اللہ کا شکر ہے کہ کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پریکٹس کے دوران اپنی سوئنگ پر کام کیا جس کی وجہ سے اچھی گیند بازی ہوئی

Leave a Reply

Back to top button