تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

پستہ قد اور آواز کی وجہ سے کیریئر میں غیریقینی کو کمل ہاسن نے ختم کیا

میں کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی، تاہم میری والدہ نے مجھ سے قبل میرے لیے ایسا خواب دیکھا کہ میں اس فیلڈ میں جاؤں اور انھوں ہی مجھے میری پہلی فلم کرنے کے لیے تیار کیا۔

بالی ووڈ کی معروف ہیروئن رانی مکھرجی کی آئندہ آنے والی فلم بنٹی اور ببلی ٹو ریلیز ہونے کو ہے۔

ایسے میں ایک نئے انٹرویو میں رانی نے انکشاف کیا کہ وہ جب بالی ووڈ میں آئیں تو اس زمانے میں ان کا خیال تھا کہ ان کا قد کافی پستہ ہے اور ان کی آواز بھی فلمی ہیروئن جیسی نہیں ہے۔

ایسے میں جب وہ اپنے اداکاری کے کیریئر کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار تھیں تو اداکار کمل ہاسن نے ان کی کافی مدد کی اور فلمی اداکاراؤں کے بارے میں جو ایک دقیانوسی روایات بنی ہوئی تھیں ان کو میرے اندر سے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

میں کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی، تاہم میری والدہ نے مجھ سے قبل میرے لیے ایسا خواب دیکھا کہ میں اس فیلڈ میں جاؤں اور انھوں ہی مجھے میری پہلی فلم کرنے کے لیے تیار کیا۔

لیکن کیونکہ میرا خیال تھا کہ میں ہیروئن کیٹگری کے لیے فٹ نہیں ہوں، میرا قد کم اور آواز مخصوص ہیروئنز جیسی نہیں تھی تو میں غیر یقینی کا شکار تھی، میں سری دیوی، جوہی چاؤلہ، مادھوری ڈکشٹ اور ریکھا کو دیکھ کر بڑی ہوئی تھی اور یہ سب میری آئیڈیل تھیں۔

Leave a Reply

Back to top button