Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
Uncategorized

پنجاب میں رئٹآئر منٹ کیلئے 55 سال کا ہونا لازمی

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون میں تبدیلی کردی گئی، محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین اب 55 سال کی عمر سے قبل ریٹائرمنٹ نہیں لے سکیں گے، 25 سال کی ملازمت پر ریٹائرمنٹ نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون میں تبدیلی کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت پنجاب میں سرکاری ملازمین 55 سال کی عمر سے قبل ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتے، پہلے قانون تھا کہ سرکاری ملازمین 25 سال ملازمت کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ کیلئے اپلائی کرسکتے تھے اور ان کو ریٹائرمنٹ بھی مل رہی تھی
لیکن اب سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون میں تبدیلی کردی گئی جس کے باعث سرکاری ملازمین 25 سال کی ملازمت پوری کرنے کے باوجود ریٹائرمنٹ نہیں سکتے، جب تک ان کی عمر 55 سال نہ ہوجائے۔
یاد رہے ایک رپورٹ کے مطابق 10 نومبر کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 55 سال سے کم عمر اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن منسوخ کردیئے تھے۔ پنجاب بھر میں حکومتی حکم نامہ کے بعد 235 اساتذہ نے پالیسی کے خلاف ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن منسوخ کردیئے ہیں اور اساتذہ کو متعلقہ اتھارٹیز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ مذکورہ اساتذہ میں لاہور کے بھی پانچ اساتذہ شامل ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس اور کم سے کم عمر 55 سال ہونا لازمی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف کسی اساتذہ کو ریٹائرمنٹ نہیں دی جاسکتی۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!