تازہ ترینسپورٹس

میجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ شروع

جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام میجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک شروع ہوگیا۔ بارش کے باعث پہلے روز کے میچ کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں آسیان پولو ٹیم نے ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 7-6.5 سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو جوبلی انشورنس پولو ٹیم پر پہلے چار چکرز میں 7.5-3 کی برتری حاصل ہے جبکہ اگلے چارچکرز جمعتہ المبارک کو کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جے ایس بینک کے تعاون سے منعقدہ آٹھ گول ٹورنامنٹ کے پہلے روز میچز دیکھنے کیلئے فیملیز کی اچھی تعداد پاکستان پارک کیولری گراؤنڈ میں موجود تھی۔

اس موقع پر کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر(ر) بابر محبوب اعوان اور پولو کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔

آٹھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں۔ پول اے میں آسیان پولو ٹیم، ایف جی پولو ٹیم اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس پولو ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس اور جوبلی انشورنس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گزشتہ روز پہلے میچ میں آسیان پولو ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 7-6.5 سے ہرا دیا۔ آسیان پولو ٹیم کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار، راجہ جلال ارسلان نے دو جبکہ محب شہزاد نے ایک گول سکور کیا۔

ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے تین، صوفی محمد ہارون نے دو، چودھری حیات نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج تھا۔ دوسرا میچ دو ٹیموں کے درمیان آٹھ چکزرز کا ہوگا۔ پہلے چار چکرز میں شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو جوبلی انورنس پر 7.5-3 کی برتری حاصل ہے۔

شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ جبکہ میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا جبکہ جوبلی انشورنس کی طرف سے حسام علی حیدر نے تینوں گول سکور کیے۔

آج بروز جمعرات واحد میچ فوٹریس سٹیڈیم میں ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button