تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پنجاب: 6 کنٹونمنٹ نشستوں پر دوبارہ الیکشن کا اعلان

پنجاب کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا، جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 6 نشستوں پر دوبارہ الیکشن ہو گا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پنجاب کی 119 نشستوں میں سے مسلم لیگ نون 51، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) 28 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

الیکشن کمیشن پنجاب نے بتایا ہے کہ 32 نشستوں پر آزاد امیدوار، 2 نشستوں پر جماعتِ اسلامی کامیاب ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں 2 امید وار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کی 6 نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن 20 ستمبر کو حتمی نتائج کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔

Leave a Reply

Back to top button