Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پولیس اہلکار کی خاتون سے اہلخانہ کے سامنے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت

متاثرہ خاتون کا عدالت میں کہنا تھاکہ رات کی تاریکی کی وجہ سے وہ ملزم کو نہ پہچان سکی، خاتون کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم پولیس اہلکار کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مبینہ طور پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی اہل خانہ کے سامنے خاتون کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیا گيا بیان عدالت میں واپس لے لیا۔

متاثرہ خاتون کا عدالت میں کہنا تھاکہ رات کی تاریکی کی وجہ سے وہ ملزم کو نہ پہچان سکی، خاتون کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم پولیس اہلکار کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ متاثرہ خاتون نے اے ایس آئی کے خلاف 24 نومبر کو پرہاڑ شرقی میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں خاتون نے الزام لگایا تھا کہ اے ایس آئی نے 3 مسلح اہلکاروں کے ہمراہ گھر پر حملہ کیا اور اہل خانہ کے سامنے کمرے میں بند کرکے زيادتی کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی نے مبینہ طور پر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!