پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش سمیت5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرکے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سمیت رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان شہریوں کے ہاتھ سے فون جھپٹ کر یا چھین کر لے جاتے تھے، ملزمان کے قبضے سے منشیات، اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور گھڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ہنجروال میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کی واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا۔