جرم کہانی

پولیس کے بَلند بانگ دعوؤں کے باوجود لاہور میں ڈاکو راج قائم

صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس کے ناکوں کے باوجود ڈاکو راج قائم ہے، سو سے زائد وارداتوں میں شہری کروڑوں کی نقدی سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور پولیس بلند بانگ دعووں کے باوجود ڈاکووں اور چوروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، 24 گھنٹے میں 100 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور پولیس صرف تماشا دیکھتی رہی۔

لاری اڈہ کے علاقے میں ڈاکو ایک شہری مرتضی کے دفتر سے 1کروڑ 2لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں چور حساس ادارے کے افسر کی والدہ طاہرہ سلطانہ کے گھر تالے توڑ کر 58لاکھ 70ہزار مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر ساما ن لے اڑے۔

سندر میں عبدالغفار کی فیکٹری سے 25لاکھ مالیت کا سامان چوری ہوگیا جبکہ چوہنگ میں نوید کے ویئر ہاﺅس سے 14لاکھ 50ہزار مالیت کا ساما ن چوری کرلیا گیا۔

مغلپورہ ، نشتر کالونی، اقبال ٹاون ، جنوبی چھاونی ، گرین ٹاون میں بھی ڈاکووں نے شہریوں کو لوٹ لیا جبکہ لوئر مال کے علاقے سے حسن اور نشتر کالونی کے علاقے سے محمد جاوید کی کاریں چور لے گئے۔

اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں سے چوروں نے 88موٹرسائیکلیں چوری کر لیں تاہم پولیس کسی واردات کا سراغ نہ لگا سکی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button