تازہ ترینسیاسیات

بشریٰ حلف دیں کہ خلوت میں عمران خان کو چہرہ نہیں دکھایا؟ قریبی شخص کا چیلنج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کونکا ح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعوی’ سامنے آنے کے بعد عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکا ح سےپہلے درجنوں بارے ملے بھی اور دیکھا بھی۔ میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کے لئے لے کر جاتارہا۔ سابق چیئرمین بشریٰ بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے۔ بشریٰ بی بی قران پرحلف دیدیں کہ انہوں نے عمران خان کونکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود کو قوم کا لیڈر بولنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں۔ سابق چیئرمین جھوٹ میں کتنا گریں گے کہ جھوٹاقران اٹھانے تک پہنچ گئے۔ عمران خان کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنےآجائے۔
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللہ کاشکر ہے کہ ان کو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔ نئے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی بھی ان کے اندر کے خوف کی عکاس ہے۔ عمران خان پارٹی کے کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے۔ ملک میں شر پھیلانے اوراداروں سے تصاد م کرنے والے کے خلاف آواز بلندکرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button