تازہ ترینخبریںکاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

شہباز گل نے بتایا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

Leave a Reply

Back to top button