تازہ تریندنیا

اس سال کتنے عازمین حج کا فریضہ ادا کر رہے ہیں؟

اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ اور پاکستان سے تقریباً 80 ہزار عازمینِ حج میدانِ عرفات میں عبادت میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ آج کے دن دونوں باجماعت نمازوں ظہر اور عصر کے لیے ایک ہی اذان دی جاتی ہے جبکہ نماز کے لیے ظہر اور عصر کی اقامت الگ الگ ہو گی۔

حجاج کرام آج غروبِ آفتاب تک میدانِ عرفات میں قیام کریں گے، اس دوران حجاج کرام عبادات اور ذکر و دعا میں مصروف رہیں گے۔

عازمینِ حج غروبِ آفتاب کے وقت اذانِ مغرب سے قبل میدانِ عرفات سے مزدلفہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نمازِ عشاء کے وقت مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

عازمینِ حج مزدلفہ میں رات قیام اور رَمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور فجر کی نماز ادا کرکے رَمی (بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے) کے لیے جمرات روانہ ہو جائیں گے۔

اس کے بعد حجاجِ کرام قربانی کی سنت ادا کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتار کر اس کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button