تازہ ترینخبریںسپورٹس

پہلا ٹیسٹ: حسن علی کی 5 وکٹیں، بنگلہ دیش کی ٹیم 330 رنز پر آؤٹ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابتدائی 4 وکٹیں گرنے کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس کی ڈبل سنچری شراکت کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے میچ میں شاندار انداز میں واپسی کی تھی۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حسن علی کی عمدہ باؤلنگ کے باعث بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

چٹاگانگ میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے 253 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو شروع میں ہی سنچری اسکور کرنے والے لٹن داس 114 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

لٹن داس کے ساتھ 206 رنز کی شاندار شراکت قائم کرنے والے مشفیق الرحیم سنچری بنانے میں ناکام رہے اور 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے کچھ مزاحمت کا مظاہرہ کیا لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مہدی حسن 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ یاسر علی 4، تیج الاسلام 11، ابو جید 8 اور عبادت حسین صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔

حسن علی نے دوسرے دن عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 51 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابتدائی 4 وکٹیں گرنے کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس کی ڈبل سنچری شراکت کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے میچ میں شاندار انداز میں واپسی کی تھی۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور بنگلہ دیش کے یاسر علی ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button