Uncategorized

پیاز اس طریقے سے استعمال کریں، موٹاپے سے جان چھڑائیں!

ویب ڈیسک: مجموعی طور پر وزن کم کرنا ایک امر ہے لیکن جب بات آتی ہے پیٹ کی فالتو چربی سے نجات پانے کی تو جدوجہد اور بھی سخت ہو جاتی ہے۔ اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہم صحت مند رکھنے والی غذا کھاتے اور باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔ لیکن ایسا کرتے ہوئے ہم اکثر ان سادہ چیزوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں جنہیں کھا کر ہم پلے بڑھے ہوتے ہیں۔
ان سادہ غذاؤں میں سے ایک پیاز ہے جسے ہم روزانہ تقریباً ہر ڈش میں استعمال کرتے ہیں مگر اس میں پائی جانے والی طاقت اور توانائی سے بے خبر رہتے ہیں۔
پیاز میں حل پذیر فائبر ہوتا ہے جو اسے انتہائی مؤثر غذا بناتا ہے۔ پیاز کو پکا کر کھایا جا سکتا ہے، سوپ میں استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کا جوس بنایا جا سکتا ہے یا پھر اسے کچا بھی چبایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پیاز کا رائیتہ بنائیں یا کھانے میں روسٹ کیا ہوا پیاز کھائیں۔ مختصر یہ کہ پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے پیاز کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پیاز میں پائے جانے والے غذائی اجزا
165 گرام یعنی کٹا ہوا ایک کپ پیاز درج ذیل غذائی اجزا کا حامل ہوتا ہے
کیلریز:64 عدد
کاربوہائیڈریٹ: 15گرام
فیٹ (چربی) 0.15گرام
فائبر: 2.7 گرام
پروٹین: 1.76 گرام
شوگر: 6.78 گرام
وٹامن سی: روزانہ ضرورت کا 12 فیصد
اس کے علاوہ پیاز میں وٹامن بی، میگنیشم، سلفر، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، فولیٹ، اینٹی آکسیڈنٹ بلوطین(ایک زرد رنگ کا قلمی سفوف) اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ یہ تمام غذائی مرکب وزن کم کرنے کے لیے اکثیر ثابت ہوتے ہیں۔
پیاز کا جوس
اجزا
سفید پیاز: ایک عدد
پانی: تین کپ
چھلکا اتار کر پیاز کو اچھی طرح دھونے کے بعد کاٹ لیں۔ اب پیاز کو ایک ساس پین میں ڈالیں اور ایک کپ پانی ڈال کر ابلنے دیں۔ دو، تین منٹ انتظار کریں اور پھر پیاز کو مکسر میں ڈال کر اس میں باقی دو کپ پانی ملائیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ لیجئے! موٹاپے کا توڑ پیاز کا جوس تیار ہے۔
پیاز کا سوپ
اجزا
پیاز: چھ عدد
ٹماٹر: تین عدد
بند گوبھی: ایک کپ
ویجیٹیبل یا چکن سٹاک: چار کپ
لہسن (کٹا ہوا): دو عدد
ادرک (کدو کش کیا ہوا) حسب ضرورت
کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ
زیتون کا تیل: دو چائے کے چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
چھلکے اُتار کر پیاز کاٹ لیں۔ فرائنگ پین میں زیتوں کا تیل ڈالیں، اس کے بعد اُس میں لہسن اور ادرک ڈال کر بھون لیں۔ اس میں نمک اور کالی مرچ کے علاوہ باقی تمام تیار اجزا ڈالیں، اس کو ہلائیں اور تیس سے چالیس سیکنڈ تک پکنے دیں۔ اب اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور ڈھانپ دیں۔ 15منٹ تک پکائیں اور گرم گرم استعمال کریں۔
نوٹ: یہ پوسٹ آپ کی معلومات میں اضافے کیلئے شائع کی گئی، آپ صحت سے متعلق کسی بھی مسئلہ کے بارے میں اپنے معالج سے رجوع کریں. شکریہ

Leave a Reply

Back to top button