تازہ ترینسیاسیات

میرا بیگ تیار تھا، گرفتاری دے دیتا لیکن کارکن نہیں مانے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا بیگ تیار تھا، گرفتاری دے دیتا لیکن کارکن نہیں مانے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالتوں میں سیکیورٹی کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکا، لاہور ہائیکورٹ بار صدر کویقین دہانی کرائی تھی کہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کو تشدد کرکے قتل کرکے سڑک پر پھینک دیاگیا، پی ٹی آئی کارکنان گزشتہ رات سے زمان پارک کے باہرموجودہیں، کیا ہم نے اپنے دور میں کسی کیساتھ ایسا رویہ رکھا؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان سب کا مقصد کیا ہے ،یہ کیا چاہتے ہیں، کیا یہ ساراایک تسلسل ہے کہ عمران خان کومائنس کرو۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ گرفتار کرنے آنے والے گولیاں نہیں چلاتے، باہر کارکنوں پر کنٹرول نہیں رہا، ان پر شیلنگ ہورہی ہے، کوئی میری نہیں سن رہا۔

عمران خان نے بتایا کہ میرابیگ تیارتھا،گرفتاری دےدیتا،کارکن نہیں مانے، کارکن سمجھتےہیں مجھ پرسواتی،گل کی طرح تشددکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے ہماری حکومت گئی کوشش کی ملک میں انتشار نہ ہو، جب انتشار کا وقت آتا تھا دھرنے کو ختم کیا اور انہوں نےظلم کیا، 26 نومبر کو تصادم سے بچنے کیلئے دھرنا ختم کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہوجائےتودفعہ 144کیسے لگ سکتی ہے، ظل شاہ کوسب پیار کرتے تھے مگر اسے تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں وارنٹ کے خلاف گئے لیکن شیلنگ جاری ہے ، یہ ملک کو ادھر لیکر جارہے ہیں جہاں میرے ہاتھ سے بھی چیز نکل جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی کوشش ہے جیل چلا جاؤں،اب عدلیہ سے امید ہے ، یہ کوشش کررہے ہیں مجھ پر مزید کیسز کریں،میں نے لندن نہیں جانا جس طرح یہ ٹبر جاتا ہے ، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے عوام سے کہا کہ میں پکڑا جاؤں، جیل چلا جاؤں مگرآپ نے حقیقی آزادی میں شرکت کرنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button