تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

پیاز میں چھپا ہے مردوں کی صحت اور طاقت کا راز

اس میں حیا تین اور دوسرے اجزا بڑی تعداد میں مو جو د ہو تے ہیں۔ان میں نشاستہ، چونا، تا نبا، فولا د، گندھک، سلفائڈ،میگنیشیم، پو ٹا شیم اور میتھا ئی ڈی ما ئیڈ، فاسفورس، کرومیم شامل ہیں۔

پیاز خاص طور پر سرخ پیاز، قدرت کی ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔متعدد سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے اور ذیا بیطس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔ویسے بھی ہمارے رسول اللہ ﷺکا فرمان ہے کہ جب کبھی کسی نئے شہر یا ملک میں جاؤ تو وہاں کی سب سے پہلے پیاز کھاؤ۔ یہ آپ کو اس علاقے کی بیماریوں سے تحفظ دیگا۔

پیاز ناصرف صحت کے فوائد سے ہمیں مالا مال کرتے ہیں بلکہ ان کے کئی دیگر شاندار استعمال بھی ہیں۔پیا ز کے کیمیائی تجربے سے معلوم ہو ا ہے۔

پیاز ہمیں صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پیاز کے بغیر کوئی ڈش مکمل نہیں ہوتی اور یہ ہمارے باورچی خانہ کا اہم عنصر ہے۔ پیاز کو سلاد کے طور پر اپنی روزہ مرہ خوراک کے ساتھ ضرور استعمال کریں کیونکہ دال یا سبزی کے ساتھ کھانے سے خون میں شکر کی سطح کم رہتی ہے جس سے شوگر جیسی موذی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔پیاز میں کرومیم ہوتی ہے جو کہ شوگر کے اثرات میں کمی کرتی ہے۔اگر پیاز کے اوپر ایک لیموں نچوڑ لیا جائے۔ تو نہ صرف ذائقہ میں اچھا ہو گا بلکہ یہ ہماری صحت کے لئے بھی اچھا ہو گا۔

پیاز میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
اس میں حیا تین اور دوسرے اجزا بڑی تعداد میں مو جو د ہو تے ہیں۔ان میں نشاستہ، چونا، تا نبا، فولا د، گندھک، سلفائڈ،میگنیشیم، پو ٹا شیم اور میتھا ئی ڈی ما ئیڈ، فاسفورس، کرومیم شامل ہیں۔

پیاز کے فوائد:
پیاز کھانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ہمارے خون کو پتلا رکھتا ہے کیونکہ اس میں سلفائڈ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ کچا پیاز کھانے سے ہمارے جسم کاکولیسٹرول لیول نارمل رہتا ہے۔ پیاز دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ:
سرخ پیاز میں شامل کیمیائی اجزا جیسے کوئیرسٹین، اینٹھوسنین، اور آرگنوسلفائڈ کینسر، خاص طور پر پراسٹیٹ کینسر کی بیماری میں مفید ہوتے ہیں۔یہ بریسٹ کینسر، کولن کینسر، اویورین کینسر اور پھیپھڑوں کی ٹیومر کیلئے مفید ہے۔ پیاز کے جوس میں شامل اجزاء ٹیومر کے خلیوں کو ختم کردیتے ہیں اور اس طرح کینسر کے علاج اور روک تھام میں مدد کرتے ہیں۔

زخم کا موثر علاج:
زخم پر پیا ز باندھنے سے آرام آجاتا ہے۔دوسری جنگ عظیم میں زخمی سپاہیو ں کا علاج کچے پیا ز سے کیا جاتا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کے باندھنے سے دو دن کے اندر زخم خشک ہونا شروع ہو جا تا ہے۔

قوت باہ بڑھانے کا موثر علاج:
پیاز خصوصاً سرخ پیاز قوت باہ بڑھانے کا انتہائی موثر علاج ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قوت باہ بڑھانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتاہے لیکن اسے دن میں کس وقت کھانا چاہیے کہ یہ فائدہ دے کیونکہ اگر یہ دن میں کسی غلط وقت کھالیا جائے تو یہ نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ قوت باہ کو بڑھانے کے لیے پیاز کا استعمال دوپہر کے کھانے کے ساتھ کرنا چاہئے اوراگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تومرد وں کو کسی قسم کی بھی ادویات کا سہارا نہیں لینا پڑے گا اور ازدواجی زندگی میں کسی قسم کی شرمندگی بھی نہیں اٹھانی پڑے گی۔ تاہم ماہرین کا کہناہے کہ کچھ ایسے اوقات بھی ہیں جن میں پیاز کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔پیازکو صبح یا شام کے وقت بالکل استعمال نہیں کرناچاہیے کیونکہ ان اوقات میں ا س کا استعمال قوت باہ کومزید کم کر دے گا۔شام کے وقت پیاز کھانا مردوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے لہذا رات کے کھانے میں اسے ہاتھ بھی مت لگائیں۔

گرتے بالوں کا علاج:
بالوں کے گرنے سے انسان کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے بلکہ گنج پن کے ظاہر ہونے سے شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے، اگر گرتے بالوں سے پریشان ہیں تو ایک بار پیاز کا تیل استعمال کرنا شرط ہے۔گرتے بال آج کل سب ہی کا مسئلہ ہے، خواتین میں بال لمبے، گھنے، چمکدار کرنے کی خواہش مردوں کے مقابلے میں زیادہ پائی جاتی ہے، اچھے بالوں کیلئے کافی محنت اور انتہائی نگہداشت درکار ہوتی ہے۔بالوں میں تیل لگانا نہایت ضروری ہے، پیاز کے تیل سے نشو نما اور بالوں کو نرم و ملائم رہنے سمیت بڑھنے میں مدد ملتی ہے اور بالوں کاگرنا بند ہو جاتا ہے، پیازکا تیل اور پانی اس عمل کے لیے بہترین ہے، پیاز میں سلفر اور اینٹی سیپٹک جز پائے جانے کی وجہ سے بالوں کو بڑھنے اور انفیکشن، الرجی سے پاک اور صاف رہنے میں مدد ملتی ہے جس سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے۔

1 2 3اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button