جرم کہانی

اڈیالہ جیل: قیدی کے پاؤں باندھ کر جنسی زیادتی پھر سنگین اقدام

راولپنڈی کی سینٹرل جیل سے ایک ہولناک واردات کی خبر سامنے آئی ہے۔ سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے چار ملزمان کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل سیل 2 کی چکی میں بند ملزم سبیل کو مبینہ زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کرنے کی سنگین واردات رونما ہوئی ہے۔
واردات کا مقدمہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی میں چکی میں بند 4 حوالاتیوں کے خلاف درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول سبیل کو ملزمان وقاص، آصف، نقاش اور بلال نے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

حوالاتی ملزم وقاص نے مقتول سبیل کے گلے اور چھاتی پر پاؤں رکھ کر دبایا تھا، مقتول کو 31دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب سانس اکھڑنے پر دوا بھی دی گئی تھی۔

متن مقدمہ کے مطابق یکم جنوری کی صبح سیل 2 میں مقتول حوالاتی بے ہوش پڑا تھا، جیل اسپتال منتقل کرنے پر اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔ مقتول کے گلے پر نشانات تھے جن کی وجہ سے موت کا طبعی ہونا مشکوک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول قیدی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button