Uncategorized

پیوٹن کی روسی تیل کی قیمتیں مقرر کرنیوالے ممالک پر تیل برآمد کی پابندی

صدر پیوٹن نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے مغربی ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگانے کے حکمنامے پر دستخط کر دیے۔

صدر پیوٹن کے حکمنامے کے مطابق وہ ممالک جو روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کریں گے ان کو روسی خام تیل اور روسی تیل کی مصنوعات برآمد نہیں کی جائیں گی۔ ایسے ممالک کو روسی تیل کی برآمدات پر پابندی یکم فروری سے نافذ العمل ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ یورپی یونین، عالمی طاقتوں کے گروپ سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button