Uncategorized

پیٹرول اور بجلی کے بعد گھی اور آٹا ملز مالکان نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا،

پیٹرول، بجلی اور انٹر سٹی بس کرایوں کے بعد گھی اور آٹا ملز مالکان نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، مالکان نے اپنے فیصلے سے حکومت کو آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

 فلور ملز نے بھی آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

 فلور اور گھی ملز مالکان کا کہنا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ان کی لاگت بڑھ گئی ہے۔

حکومتی اتحادی ق لیگ نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتيں واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

حکومتی پالیسیوں پر ق لیگ کی ناراضی برقرار ہے، پارٹی رہنماؤں نے فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button