تازہ ترینپاکستان

فی لیٹر پیٹرول پر منافع 3 روپے 91 پیسے

پیٹرول پمپس کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیے جانے والے منافع کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول پمپس فی لیٹر پیٹرول پر 3 روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں اور ڈیزل پر پمپس کا منافع فی لیٹر 3 روپے 30 پیسے ہے۔
فی لیٹر پیٹرول پر پمپس کا منافع 2.75 فیصد بنتا ہے جسے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کررکھا ہے، اس مطالبے پر پیٹرول پر پمپس کا منافع پونے 9روپے فی لیٹر بنے گا اور6 فیصد سے ڈیزل پر منافع ساڑھے 8 روپے تک پہنچ جائے گا۔
پیٹرول اور ڈیزل پرالگ الگ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی 2 روپے97 پیسے فی لیٹر منافع لیتی ہیں، ڈیلرز مارجن کے ساتھ ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بھی بڑھنا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button