پاکستانتازہ ترین

واوا کی 19 ویں سالانہ تقریب گومل میڈیکل کالج ڈیرہ میں اختتام پذیر

ڈی آئی خان (رپورٹ آدم خان وزیر سے) وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن (واوا) کی انیسویں سالانہ تقریبات گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں طلباء وطالبات نے سکالر شپس اور ایوارڈز حاصل کئے ” شملہ وار آف دی ائیر” کا اعزاز وانا سے تعلق رکھنے والے احسن ابدال کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد وقاص نے حاصل کرلیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامر آفاق تھے، تقریب میں آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان سلیم مروت، آئی جی پی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر اور ڈپٹی کسٹم کلیکٹر شمس الرحمان وزیر، صدر واوا رحمت اللہ اور جنرل سیکرٹری جلال وزیر کے علاوہ، علماء کرام، قبائلی عمائدین، طلباء اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔

وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کی گئی، جس میں طلباء وطالبات کو سکالرشپس اور ایوارڈز دیئے گئے۔

"شملہ وار آف دی ائیر” کا اعزاز حسن ابدال کیڈٹ کالج کے ہونہار اور ذہین طالب علم محمد وقاص نے اپنے نام کردی، جنہوں نے فیڈرل بورڈ سے ایف ایس سی میں 1100 میں سے 1085 نمبرز حاصل کئے تھے۔

وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن(واوا) کے صدر رحمت اللہ وزیر نے اپنے اوپننگ کمینٹس میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جس کے بعد آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان سلیم مروت نے کہا

کہ آج مجھے واوا کے کارناموں کا علم ہوا جنہوں نے مسلسل جدو جہد کرکے اپنے علاقے کے بچوں کی مستقبل محفوظ کرلی ہے
مجھے اس طرح کے پروگرام میں شمولیت پر فخر ہیں۔

واوا کے روح رواں آئی جی پی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے کہا کہ تعلیم سب سے بڑی طاقت ہے اگر آپ لوگوں نے آگے بڑھنا ہے تو آپ کو کوالٹی ایجوکیشن حاصل کرنی ہوگی۔

علم اور تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری اور بڑا پیچیدہ ہے قوموں کے برابر چلنے کیلئے علم اور تعلیم کا حصول یقینی بنانا ہوگا،تعلیم کے بغیر ترقی کے خواب دیکھنا خام خیالی ہے۔

واوا نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 100 طلباء وطالبات میں سکالرشپس اور ایوارڈز تقسیم کئے، جس میں میڈیکل، انجنئیرنگ، اور بی ایس کے طلباء وطالبات شامل تھے۔

سکالرشپس اور ایوارڈز طلباء وطالبات میں کمشنر ڈیرہ عامرآفاق، آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان سلیم مروت، جے یوآئی سے تعلق رکھنے والے تحصیل وانا کے چیئرمین محمد صالح وزیر، اور ڈپٹی کسٹم کلکٹر شمس الرحمان وزیر نے تقسیم کئے۔

واضح رہیں کہ واوا گزشتہ 19 سالوں سے تعلیم، زراعت، جنگلات اور صحت کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عامر آفاق نے کہا کہ مجھے واوا جیسے مثالی آرگنائزیشن پر فخر ہے، مشکل ترین وقت میں واوا نے جو کارہائے انجام دیئے ہیں،واقعی میں ان کا معترف ہوں۔

قوم کو ایسی تنظیموں کی ضرورت ہے ہم سب پر لازم ہیں کہ ایسی تنظیموں کو آگے بڑھانے کیلئے ان کی خدمت میں پیش پیش ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button