Uncategorized

پی آئی اے کے جہاز میں گند سوشل میڈیا پر وائرل

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے میں جا بجا بکھرے کچرے کی تصاویر سامنے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق لندن جانے والی پروازمیں صفائی کے ناقص انتظامات پربرطانوی کمپنی کے ملازمین نے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔
پرواز9785 کی سیٹوں کے نیچے اور واش روم میں بکھرے کچرے کی تصاویر پرترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائین کو طیاروں میں کچرے کے باعث اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں ہر بار ڈیپ کلیننگ کروانی پڑتی ہے.
ترجمان پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی کہ ہر بار طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے صفائی کروائی جاتی ہے.

Leave a Reply

Back to top button