الیکشنتازہ ترینخبریںپاکستان سے

پی ٹی آئی کی لاہور کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں شکست، ابتدائی رپورٹ مرتب

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لاہور کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیح نہ دینا اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کے حوالے سے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کا منفی پراپیگنڈہ بھی پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کی وجہ بنی۔

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں تحریک انصاف کی لاہور میں انتخابی شکست بارے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی۔ لاہور میں کتنا ترقیاتی کام کیا گیا، رپورٹ میں اہم سوال اٹھا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لاہور کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیح نہ دینا اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کے حوالے سے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کا منفی پراپیگنڈہ بھی پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کی وجہ بنی۔

رپورٹ کے مطابق دیہی سطح پر پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھی، شہری حلقوں میں تاحال چیلنجز کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کا لاہور میں جعلی ووٹوں کا اصرار۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب میں 25 فیصد کے قریب جعلی ووٹ ہیں جو سابق دور حکومت میں بنے، لاہور اور شہری حلقوں میں جعلی ووٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع بھی کرچکے ہیں، الیکشن کمیشن کو جعلی ووٹوں کے حوالے سے خط بھی لکھ چکے ہیں، جعلی ووٹوں کے اخراج کے لئے الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ فورمز سے ریلیف لینے کی کوششوں کو تیز کرنے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ کی تقسیم میں کوئی ایشو پیدا نہیں ہوا، کچھ پارٹی رہنماؤں نے مہم میں کام نہیں کیا، پارٹی قیادت اور حکومتی قیادت کے درمیان کواڈینیشن بہتر بنانے کی تجویز دی گئی۔ پارٹی کی تنظیم کی حکومتی سطح پر شنوائی نہ ہونا بھی وجہ بنا۔

Leave a Reply

Back to top button