پاکستان

چائلڈ بیورو پروٹیکشن کی استدعا مسترد،ساہیوال سے بازیاب بچیاں والدین کے حوالے

لاہور: عدالت نے ہنجروال سے اغوا کے بعد ساہیوال سے بازیاب ہونے والی بچیوں کی حوالگی سے متعلق چائلڈ بیورو پروٹیکشن کی استدعا مسترد کر دی اور بچیوں کو والدین کے ساتھ بھیجنے کا حکم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت میں ساہیوال سے بازیاب ہونے والی چاربچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چاروں بچیوں اور ان کے اغواءمیں ملوث ملز موں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران بچیوں کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔
عدالت نے حاضری لگوانے کے بعد ملزموں کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد لڑکیوں کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ چائلڈ بیورو پروٹیکشن کی جانب سے بچیوں کی حوالگی کی استدعا کی گئی تھی جس پرعدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے استدعا مسترد کردی اور بچیوں کو والدین کے ساتھ بھیجنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Back to top button