فن اور فنکار

'چائے والے' ارشد خان کا نیا حیرت انگیز انداز

اسلام آباد کے ایک چائے اسٹال سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ارشد خان کا نیا فوٹو شوٹ سب کو حیران کردے گا۔

اس فوٹو شوٹ کی تصاویر میں ارشد خان کو اس انداز میں پیش کیا گیا، جیسے انہیں پہلے کسی نے نہیں دیکھا ہو۔

ایک تصویر سے ملنے والی مقبولیت کے بعد لوگوں نے ہر جانب سے اپنے پراجیکٹ میں کام کرنے کا موقع دیا، ان میں سے ایک فوٹوگرافر عظیم سانی ہیں، جنہوں نے حال ہی میں ارشد خان کا فوٹو شوٹ کیا، جس میں ان کے انداز ہی الگ نظر آئے۔

ان تصاویر کو دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ یہ وہی ارشد خان ہے جو کچھ ماہ قبل اسلام آباد کے ایک اتوار بازار میں چائے بناتا تھا۔

پہلا انداز

ارشد خان کی یہ نئی تصاویر پاکستان کے کئی اداکاروں کے لیے خطرہ ہیں۔

اب تو یہ باتیں بھی کی جا رہی ہیں کہ ان کے دلکش انداز اور بڑھتی مقبولیت کے باعث کہیں فواد خان، حمزہ علی عباسی اور فہد مصفیٰ کی شہرت میں کمی نہ آجائے۔

دوسرا انداز

اس تصویر میں ارشد خان نے حمزہ علی عباسی کے ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کے ٹریلر کی یاد دلادی۔

تاہم امید ہے کہ ارشد خان کو حمزہ علی عباسی کی طرح اپنے فوٹو شوٹ کا افسوس نہ ہو۔

Leave a Reply

Back to top button