تازہ تریندنیا

اسرائیل فلسطین جنگ کی وجہ امریکا ہے، پیوٹن

 روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ کو امریکی کی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق دورہ روس پر آئے عراقی وزیر اعظم محمد السودانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ میری اس بات سے بہت سے لوگ اتفاق کریں گے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں تازہ جنگ امریکی پالیسیوں کی ناکامی کی ایک روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے تصفیے پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ ایسا راستہ تلاش کرنے کی زحمت نہ کی جو دونوں فریقوں کیلیے قابلِ قبول ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس فریقوں پر دباؤ ڈالنے کیلیے امریکا نے اپنے نظریے کو نافذ کرنے کی کوشش کی کہ اسے کیسے کیا جانا چاہیے۔

پیوٹن نے کہا کہ امریکا نے نہ صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کیا بلکہ فلسطینی عوام کے اہم مفادات کو بھی مدنظر رکھنے میں ناکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button